The news is by your side.

اسلام آباد کی خوبصورتی کیلئے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین ایم او یو پر عملدرآمد کا آغاز

0

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)باکو آذربائیجان اور اسلام آباد کے مابین اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کیلئے کئے جانے والے ایم او یو پر عملدرآمد کا آغازہوگیا ہے۔

آذربائیجان کے ہار ٹیکلچر ایکسپرٹس کی ٹیم کی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی آذربائیجان کے ہارٹیکلچر ایکسپرٹس ابتدائی طور اسلام آباد کے چار مقا مات کی تزئین و آرائش کریں گے۔

ابتدائی طور پرسری نگر ہائی وے، شکر پڑیاں، سیدپور ویلیج اور میلوڈی فوڈ پارک کی تزئین و آرائش اور لینڈ سکیپنگ کی جائے گی۔سی ڈی اے کی انوائرمنٹ ٹیمیں شہر کے دیگر مختلف علاقوں میں لینڈ سکیپنگ کا کام کررہی ہیں۔

اسلام آباد بیوٹیفکیشن پلان پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے، محمد علی رندھاوا شہر میں تمام سائیٹس پر بیک وقت ہارٹیکلچر کا کام کیا جائے

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت انجینئرنگ ونگ باکو ماہرین تیکنیکی مشاورت اور معاونت فراہم کرے، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا باکو ہارٹیکلچر کے مختلف اوزار اور مشینری بطور تحفہ پاکستان کو دے گا۔

باکو کے ہارٹیکلچر ایکسپرٹ اسلام آباد میں نرسری بھی قائم کریں گے۔تمام مقا مات کی تزئین و آرائش کے لیے ٹائم لائینز مختص کی جائیں

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.