The news is by your side.

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار

0

لاہور(نیوز رپورٹر) کاو¿نٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گرد امین الحق کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔

گرفتار دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہے جس کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

دہشت گرد امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.