The news is by your side.

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،انٹرنیشنل گینگ کے2 مرکزی انسانی سمگلرز گرفتار

0

اسلام آبا د(یو این آئی)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل گینگ کے 2 مرکزی انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں آصف محمود اور بلال حسن شامل ہیں، 35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر پرائمنسٹر آفس کی ہدایات پر تحقیقات کی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ پاکستانیوں کو چین کے قانون نافذ کرنے والے مختلف حکام نے حراست میں لیا تھا،ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایت پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد صائم سلطان کی زیر نگرانی ٹیم نے پاکستان واپس آنے والے 5 مسافروں کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کیاہے، غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے مسافروں سے سمگلرز کے حوالے سے ابتدائی معلومات حاصل کی گئی

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.