آڈیو لیکس میں بڑی پیش رفت،ڈی جی آئی بی ، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی آئی بی ، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کے معاملے میں ابتدائی نوٹس جاری کر دیا اور حکم دیا کہ مطمئن کریں کیوں نا تینوں اداروں کے سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے ؟ جسٹس بابر ستار پر اعتراض کی درخواستوں کو عدالت نے بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا ،عدالت نے پی ٹی اے ، ایف آئی اے ، آئی بی ، پیمرا کی جج پر اعتراض کی درخواستیں خارج کر دیں اورپیمرا ، پی ٹی اے ، آئی بی ، ایف آئی اے کو درخواستیں دائر کرنے پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا،عدالت نے درخواست کے لئے اتھارٹی دینے والے کو جیب سے پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ جمع کرانے کا حکم دے دیا