The news is by your side.

تین صوبوں کے گورنرز تعینات،صدر نےمنظوری دیدی

0

اسلام آباد(سیاسی رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کردہ ناموں کی منظوری دے دی۔

منظوری کے بعد جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح صدر مملکت کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو خیبر پختون خوا کا گورنر مقرر کردیا ہے۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار سلیم حیدر کو پنجاب کا گورنر مقرر کردیا گیا ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.