اسلام آباد(سی این پی)تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسی کے نام خط لکھا ہے جس میں سول سپریمیسی اور آئین کی بالادستی پر زوردیاگیا ہے
بانی پی ٹی آئی نے خط میں نوازشریف کی توشہ خانہ سے گاڑی کے معاملہ نیب کے بیان اوربہاونگر واقعہ،ججز کا خط اور کمشنر روالپنڈی کے معاملے کو بھی تحریر کیا
خط میں کہاگیا عام انتخابات میں بے ضبابطگیوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کی دراخواست دوماہ سے زیر التواءہے،آپکی اور سپریم کورٹ کی جانب سے اہم معاملات میں غیر سنجیدگی اس آئینی بحران کو بڑھا دے گی
غیر سنجیدہ گی کا ملک پہلے ہی سامنا کر رہا ہے اور اسے مزید کھائی کے قریب دھکیل دے گا،چند سال قبل آپکو سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک ریفرنس کی صورت میں ریاست کے غضب کا سامنا کرنا پڑا، تو آپ نے مختلف فورمز پر اس بات پر فصاحت و بلاغت کا اظہار کیا
آپ نے کہا کہ مرحوم والد کیسے قائداعظم کے قریبی ساتھی تھے،انہوں نے اور علی جناح نے کس طرح دو تاریخی شخصیات نے ایک جیسے اصولوں اور اقدار کی حمایت کی
آئین کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ میں نے عوام کے سامنے آئین کو ہاتھ میں تھاما اور اعلان کیا کہ یہ کتاب آپ کی رہنمائی کرتی ہے
آپ نے کہا قرآن مجید اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آئین ہے،اب آپ کےلیے یہ ثابت کرنے کا وقت ہے کہ کہ آپ کا پاکستان کے بانیوں کے اصولوں،اقدار اور آئین کی بالادستی پر یقین حقیقی کے لیے ہیں یا محض کھوکھلی بیان بازی تھی
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پاکستان سے سول سپریمسی اور آئین پر عملدرآمد کا مطالبہ اور کہا کہ اب آپ کیلئے ثابت کرنے کا وقت ہے کہ آیا آپ حقیقی طورپر اصولوں اور اقدار پر یقین رکھتے ہیں یا یہ مخض کھوکھلی بیان بازی تھی