The news is by your side.

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر کمی،

پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان،

0

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق فی لٹر پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 24 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.