سرحدی علاقے گلستان سیکٹر پر افغان جارحیت کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک
پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور جارحیت کی کوشش پر مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔
راولپنڈی:پاک افغان سرحد پر کشیدگی کا سلسلہ جاری، حالات باقائدہ جنگ کی صورت اختیار کر گئے ، دونوں ملکون کے درمیان سرحدی چھڑپوں میں تیزی آ گئی،
افغانستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا ایک اور واقعہ گذشتہ شب ہوا جس میں پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر پر افغان جارحیت کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا،
جبکہ اس جھڑپ میں متعدد افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا،
سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے سرحدی علاقے گلستان سیکٹر پر جارحیت کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور جارحیت کی کوشش پر مؤثر جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے، جبکہ سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں۔
سیکیورٹی فورسز افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونے والی ہر دراندازی کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں