The news is by your side.

وزیر خزانہ سے چینی ہم منصب کی ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق

0

اسلام آباد(یو این آئی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی ہم منصب سے ملاقات میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تیزی سے تکمیل کیلیے عزم کا اظہار کر دیا۔

واشنگٹن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی ہم منصب لان فوان سے ملاقات کی، وفاقی وزیر خزانہ نے ان سے گفتگو میں کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ انفراسٹرکچر کی تعمیر سے متعلق ہے

جبکہ دوسرا مرحلہ خصوصی اقتصادی زونز کے آپریشنلائزیشن اور چینی نجی ملکیتی کمپنیوں (پی او سی) کی منتقلی کے ذریعے اثاثوں کو مونیٹائز کرنے کے بارے میں ہوگا

انہوں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان میں چینی شہریوں کے خلاف ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا

اور چینی شہریوں کی حفاظت کیلیے ہر قسم کے انتظامات کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسے اقدامات اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں تعاون کے ذریعے ایک ”ہر موسم کے دوست” کے طور پر پاکستان کی ترقی میں چین کی انمول شراکت کو سراہا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.