The news is by your side.

حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن ہے،حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کا  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، گذشتہ سال مئی میں پاک فوج نے بھارت کو ناقابل فراموش سبق سیکھایا،

0

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ 24 کروڑ پاکستانی عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں اور جنرل اسمبلی سے چوتھی مرتبہ خطاب ان کے لیے اعزاز ہے۔

وزیراعظم نے اپنی تقریر کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،

انھوں نے پاکستان نے  اجلاس میں امن، سفارتکاری، کشمیر، فلسطین، دہشت گردی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم عالمی معاملات پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ امن کی خاطر پاکستان نے ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے میں سفارتی کردار ادا کیا اور اسلام آباد میں دونوں فریقوں کو ایک چھت تلے بٹھایا۔

وزیراعظم نے سفارت کاری کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث عالمی معیشت متاثر ہوئی ہے، اس لیے آبنائے ہرمز اور باب المندب کھلے رہنے چاہئیں اور انہیں تنازع کا چوک پوائنٹ نہیں بننا چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات و سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیتا ہے،

کشمیر کے حوالے سےاُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، جبکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے اور خطے کی خصوصی حیثیت بدلنے کی کوشش کی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے، مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے نے پوری امت کو غم و غصے میں مبتلا کردیا، حرمین شریفین کی حرمت اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ہونا چاہیے،

اپنے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ  نے دہشت گردی کا ذکر کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کو بیرونی فنڈنگ والے دہشت گرد گروپ قرار دیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور مؤقف کو عالمی برادری کے سامنے رکھا، اسلاموفوبیا اور خطے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف مؤثر عالمی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو خاموش کراتے ہوئے ایسا سبق سکھایا جو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

شہباز شریف نے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ رکوانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بروقت مداخلت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان صدر ٹرمپ کی پرعزم اور بصیرت افروز قیادت پر ان کا مشکور ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.