نئی دہلی(یو این آئی) بھارتی ریاست راجستھان میں معمول کی مشقوں کے دوران انڈین ایئرفورس کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، یہ 25 سال میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کے طیارہ راستھان کے علاقے پھوکراں میں بھارتی فوج کی جاری ”بھارت شکتی“ مشقوں کے دوران پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔
طیارے کے زمین پر گرتے ہی اس میں خوفناک آگ بھڑک ا±ٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے لڑاکا طیارہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ پائلٹ نے پیرا شوٹ کی مدد سے طیارے سے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی۔