The news is by your side.

اثاثے چھپانے کا الزام،علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست منظور

0

اسلام آباد( یو این آئی) الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو نوٹس جاری کردیا۔

پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نا اہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا، اوردرخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کے لیے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

یادرہے کہ الیکشن کمیشن میں محمد کفیل نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.