اسلام آباد (یو این آئی) سپریم کورٹ میں 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر کری گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔ درخواست علی خان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے،8 فروری کے انتخابات کے نتیجے میں حکومت بننے کے عمل کو روکا جائے۔ عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کروانے کا حکم دیا جائے۔ دھاندلی ،الیکشن فراڈ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے احکامات دئیے جائیں۔