The news is by your side.

مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کی خصوصی کمیٹیاں قائم

0

اسلام آباد (یو این آئی)تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے کہا کہ 8فروری کو اپنے ووٹ کے ذریعے پاکستان کے عوام نے اپنی سیاسی و جمہوری پختگی کا سکّہ منوایا ہے

عوامِ پاکستان نے اپنے ووٹ کے ذریعے بانی چیئرمین عمران خان کو حب الوطنی کا بےمثال سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے ان کی جماعت کو واضح اکثریت سے نوازا ہے

عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر پاکستان کو مجرموں کے حوالے کرنے کی غیرجمہوری، غیرقانونی، غیر سیاسی اور غیراخلاقی کوششوں کی ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کریں گے

عوام کے مینڈیٹ کی کھلی توہین کرتے ہوئے مسترد شدہ گروہوں کے مابین اقتدار کی شرمناک بندر بانٹ عوام کی رائے اور فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھنے کے مترادف ہے

جمہوریت کے بہیمانہ قتل اور عوام کے ووٹ کی حرمت پامال کرنے والوں کا پارلیمان کے اندر اور باہر ہر جگہ پر تعاقب کریں گی

جس بےرحمی سے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی جارہی ہے اس پر ملک کے اندر ہی سے نہیں بلکہ پوری دنیا سے آوازیں بلند ہورہی ہیں

الیکشن کمیشن کے مجرمانہ کردار، اس کی مذموم جانبداریت اور انتخابات کی عدم شفافیت پر جماعتِ اسلامی سمیت قومی سطح کی جماعتیں سنجیدہ ترین سوالات اٹھا رہی ہیں

انتخابات کو آلودہ کرنے اور عوام کے شفاف مینڈیٹ کو پامال کرنے جیسا سنگین جرم کرنے والے آر اوز قوم کے مجرم ہیں، ان کا کڑا محاسبہ عوام کریں گے

کور کمیٹی نے کہا کہ مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کی حکمتِ عملی کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم

کمیٹیوں کی سفارشات اور حکمتِ عملی کی روشنی میں اہم حکومتی و پارلیمانی عہدوں کیلئے نامزدگیوں کا عمل جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.