The news is by your side.

پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ

0

اسلام آباد(یو این آئی )نگران وزیر اعظم وزیر اعظم انوارالحق کاکٹر نے جاتے جاتے عوام پر پیٹرول بم گرادیا.

انھوں نے نگران دور کے ممکنہ طور پر اختتام سے قبل پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر بھاری اضافے کی منظوری دے دی..

وزارت خزانہ کی جانب سے گذشتہ روز جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے.

اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر 272 روپے 89 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 21 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے.

دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا..

پیٹرول اور ڈیزل کی نءی قیمتوں پر رات بارہ بجے سے عملدرآمد ہو گیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.