The news is by your side.

عام انتخابات کے انعقاد میں اب صرف آٹھ دن باقی رہ گئے لیکن ملک میں ابھی تک الیکشن کا ماحول نہیں بنا سکا

تحریک انصاف کو ہرانے کے لیے سرتوڑ کوششیں جاری پھر بھی عمران خان کی مقبولیت میں اضافے سے اسٹیبلشمنٹ پریشان

0

اسلام آباد ( یو این آئی) آئندہ عام انتخابات کے انعقاد میں اب صرف آٹھ دن باقی رہ گئے لیکن ملک میں ابھی تک الیکشن کا ماحول نہیں بنا سکا ، ان تک کوئی بھی جماعت اپنی انتخابی مہم کو بھرپور انداز سے چلانے میں کامیاب نہ ہو سکی

ماہرین کے مطابق اس مرتبہ ایک منصوبہ بنددی کے تحت ملک میں ٓانتخابی ماحول بننے ہی نہیں دیا گیا جس کا مقصد یہ ہو سکتا ہے کہ عوام کو کسی بھی جماعت کی حقیقی مقبولیت کا علم ہی نہ ہو سکے اور بعدازاں مرضی کے انتخابی نتاءج مرتب کیے جا سکیں،

اگرچے اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے تو انتخابی مہم کے لیے ماجول بہت سازگار رہا لیکن پاکستان تحریک انصاف کے لیے سیاست کے دروازے بند کرنے کے لیے ہر حربہ اختیار کیا گیا اور اس کو ملک کے کسی بھی شہر تو کیا کسی گلی محلے میں بھی انتخابی مہم چلانے اور عوام سے رابطے کا کوئی بھی موقع فراہم نہ کیا گیا،

اگرچے ملک میں تحریک انصاف ہی عوام کی مقبول ترین جماعت کی حیثیت سے سامنے آئی لیکن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے الیکشن میں مرضی کے نتائج کے حصول کے لیے بنائے گئے منصوبے کے تحت تحریک انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا جس کا سلسلہ روز مرہ بنیادوں پر جاری ہے اور بظاہر یہی دکھائی دیتا ہے کہ ان حربون کا استعمال 8 فروری تک جاری رہے گا تاکہ پی ٹی آئی کو الیکشن میں کامیابی کا کوئی بھی موقع نہ مل سکے ،

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ سب کچھ لاڈلے نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے لیے کیا جا رہا ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.