The news is by your side.

جنسی ہراسانی، بھارت کی خواتین کھلاڑیوں نے تمغے واپس کردیئے

0

نئی دہلی (یو این آئی)بھارت میں خاتون پہلوان سمیت کئی خواتین کھلاڑیوں نے جنسی ہراسانی کیخلاف احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اپنے تمغے واپس کردئیے۔

معروف خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اپنے 2 قیمتی ایوارڈ سڑک کے کنارے زمین پر چھوڑ دیئے۔

بھارتی پہلوان ونیش پھوگاٹ اور کئی دوسری خواتین پہلوانوں نے بھارت کی ریسلنگ فیڈریشن کے سابق سربراہ برج بھوشن سنگھ پر الزام لگایا کہ انہوں نے کئی سال تک خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے احتجاج بھی کیا تاہم پولیس کی جانب سے ان پر لاٹھی چارج ہوا اور کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.