The news is by your side.

نیوزی لینڈ میں سالِ نو کا آغاز؛ شاندر آتش بازی

0

آکلینڈ(یو این آئی)دنیا بھر میں سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں سال نوکا آغازہوگیا ہے ،شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ہے

آکلینڈ میں شاندار آتش بازی سے سال نو کا استقبال کیا گیا۔ آکلینڈ کے معروف مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ موسیقی اور رنگا رنگ تقاریب منعقد کی گئیں۔

نیوز لینڈ کے اسکائی ٹاور پر سال نو منانے والوں کا جم غفیر موجود تھا۔ سب نے مل کر کاﺅنٹ ڈاﺅن کیا اور جیسے تاریخ تبدیل ہوئی اسکائی ٹاور جگمگا اٹھا۔ شاندار آتش بازی ہوئی۔

ویسے تو دنیا میں سب سے پہلے 2024 کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوا لیکن یہاں انسانی آبادی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اس لیے کوئی تقریب منعقد نہیں ہوتی۔

آغاز نیوزی لینڈ اور پھر چند لمحوں بعد آسٹریلیا سے ہوا۔ ان دونوں ممالک میں پاکستان سے کئی گھنٹے قبل سال نو کا آغاز ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.