پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی لہر پیر کے روز بھی برقرار،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کا اضافہ،عوام کی زندگی اجیرن
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول بم گرانے کا سلسلہ جاری، گذشتہ تین چار ہفتوں سے پیٹرولیم مضنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی لہر تھم نہ سکی، اوگرا نے آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھاری اضافہ کر دیا،
پیر کے روز پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 42 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا
واضح رپے کہ پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 380 روپے 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔