The news is by your side.

گزشتہ دو سالوں میں 10 ممالک سے 36 لاکھ 38 ہزار 645 غیر ملکی پاکستان آئے

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ افغانستان سے لوگ پاکستان آئے جن کی تعداد افغانستان سے 5 لاکھ 75 ہزار 674 تھی۔

0

اسلام آباد: گزشتہ دو سالوں کے دوران 10 ممالک سے مجموعی طور پر 36 لاکھ 38 ہزار 645 غیر ملکی پاکستان آئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مربوط سرحدی نظام کے تحت غیر ملکیوں کی آمد و رفت سے متعلق خصوصی رپورٹ تیار کر لی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں 18 لاکھ 24 ہزار 839 غیر ملکی پاکستان آئے، جبکہ سال 2025 کے دوران 18 لاکھ 13 ہزار 806 غیر ملکیوں نے پاکستان کا رخ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران افغانستان سے 5 لاکھ 75 ہزار 674، برطانیہ سے تقریباً 5 لاکھ 14 ہزار اور امریکا سے 2 لاکھ 48 ہزار 665 غیر ملکی پاکستان آئے۔

اسی طرح چین سے 85 ہزار، کینیڈا سے ایک لاکھ 17 ہزار، آسٹریلیا سے 58 ہزار اور جرمنی سے 43 ہزار غیر ملکیوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ سے بھی 5 ہزار سے زائد غیر ملکی پاکستان آئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے مرتب کردہ اس خصوصی رپورٹ میں گزشتہ دو سالوں کے دوران غیر ملکیوں کی پاکستان آمد کے اعداد و شمار مربوط سرحدی نظام کے تحت جمع کیے گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.