The news is by your side.

مملکت سعودی عرب کے سفیر کی جی ایچ کیو آمد اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

فیلڈ مارشل نے نئے سعودی سفیر کا خیر مقدم کیا اور ان سے دو طرفہ تعلقات ، باپمی دلچسپی کے امور اور مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا

0

راولپنڈی: سعودی عرب کے پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقامی کا پیر کے روز جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)  کا دورہ اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تعارفی ملاقات۔آرمی چیف کی جانب سے نئے سفیر کا خیر مقدم اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار،

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔ دونوں شخصیات نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی سفیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ مذہبی اقدار، باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری پر استوار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور قریبی روابط دوطرفہ تعلقات کا اہم حصہ ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.