پی ائی اے کے نئے یونیفارم ڈیزائن کیلئے معروف ڈیزائنر حسن شہریار کا انتخاب،
پی ائی اے نے گزشتہ ماہ کراچی میں ملک کے تمام معروف فیشن ڈیزائنرز پی ائی اے کے نئے یونیفارم ڈیزائن کرنے کیلئے مدعو کیا تھا، ترجمان پی آئی اے
کراچی: پی ائی اے نے اپنے نئے یونیفارم ڈیزائن کیلئے معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کا انتخاب کرلیا
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ائی اے نے گزشتہ ماہ کراچی میں ملک کے تمام معروف فیشن ڈیزائنرز پی ائی اے کے نئے یونیفارم ڈیزائن کرنے کیلئے مدعو کیا تھا،
ڈیزائنز کا انتخاب پیش کردہ ڈیزائنز کی جدت، اعلی معیار اور پی ائی اے اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے پر کیا گیا
حسن شہریار یاسین کے ڈیزائن کردہ یونیفارمز کی رونمائی پی آئی اے کے نئے جہاز بوئنگ 787 کی پہلی پرواز کے موقع پر کیا جائے گا
پہلی پرواز 31 اکتوبر کو لندن سے اسلام آباد کیلئے پرواز بھرے گی جس پر نئے یونیفارم میں ملبوس عملہ مسافروں کو خوش آمدید کہے گا
پی ائی اے کی نئے انتظامیہ مسافروں کو خدمت کے اعلی ترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم یے
اس میں جدید ترین اور انٹرٹینمنٹ سے لیس جہازوں کی شمولیٹ، بیڑے میں پہلے سے شامل جہازوں کی نئی نشستیں اور کیبن، نئے عملے،
اور نئے کھانے کی مینو شامل ہیں
نئے یونفارمز پی ائی اے کی تبدیلی اور جدت کی طرف اہم سنگ میل ہے