The news is by your side.

اسکائی نیوز پر قاسم اور سلمان کے انٹرویو کے چرچے، سرفراز کا جواب سے گریز

اسکائی نیوز کی جانب سے عمران خان کے بیٹوں کو انٹرویو کے لیے خاص طور پر مدعو کیا گیا۔ قاسم اور سلمان کو مدعو کرنا اسکائی نیوز کا غیر معمولی اقدام قرار۔ انٹرویو دنیا بھر میں سنا گیا ۔

0

لارڈز: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیرمین عمران خان کی قید کے خلاف کرکٹ کی عالمی دنیا میں آوازیں اٹھنے لگیں،اس حوالے سے اسکائی نیوز پر بانی کے بیٹوں قاسم اور سلمان کا انٹرویو ٖیرمعمولی اہمیت اختیار کر گیا،

واضح رہے کہ کرکٹ کی دنیا میں عمران خان کے بارے میں خاصی بے چینی پائی جا رہی ہے، اور کرکٹ کے عالمی کھلاڑیوں اور شخصیات کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں آوازیں اٹھنے لگی ہیں،

چند روز قبل "کرکٹ کے21سابق کپتانوں نےخط لکھ کرعمران خان کا مناسب علاج کروانےکی اپیل کی لیکن ایک روز قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے کرکٹ میچ کے پہلے روز لنچ کے وقفے کے دوران اسکائی نیوز کی جانب سے کیے گئے قاسم اور سلمان کے انترویو نے تو اس حوالے سے ایک بھونچال کھڑا کر دیا،

لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن پریس کانفرنس میں جب پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد سے اس انٹرویو کے بارے میں  سوال ہوا،تو انہوں نے کہا کہ ‘ اس سے متعلق ہمیں کچھ علم نہیں کہ پی سی بی نے اس متعلق انگلش بورڈ سے شکایت کی ہے یا نہیں’۔

سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ،میرے علم میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

جب ہیڈ کوچ سے سوال ہوا کہ کھانے کے وقفے کے بعد انٹرویو کی وجہ سے ٹیم نے میدان میں نہ آنے سے متعلق سوچا، تو سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، ہم تو معمول کے مطابق کھانے کے وقفے کے بعد فیلڈ میں آنے کی تیاری کر رہے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.