پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان
گذشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا،
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کی پالیسی کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے دوسرے روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری،
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر اور
17 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ یہ قیمتیں آئندہ دو روز برقرار رہیں گی،
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔
عوام نے اس شرح سے کمی کو حکومت کی جانب سے عوام کے ساتھ مذاق قرار دے دیا۔