The news is by your side.

بابر الیون انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کی لٹیا ڈبونے کو تیار

دوسرے ٹیسٰٹ میں بھی قومی ٹیم کی انتہائی ناقص بیٹںگ ، برطانوی ٹیم کے پہلی اننگ کے 290 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم صرف 110 رنز ہی بنا پائی،

0

لارڈز:  لارڈز ٹیسٹ دوسرے دن پاکستان مشکلات کا شکار ، انگلینڈ کے 290 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 110 رنز کے شرم ناک سکور پر ڈھیر، 
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے، یوں اسے پاکستان کے خلاف 180 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے اذان اویس 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سعود شکیل 16 رنز بنا سکے۔
انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی رابنسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوفرا آرچر نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آرچر نے اپنی تیز رفتار گیندوں سے پاکستانی بیٹرز کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔
انگلینڈ نے دوسری اننگز شروع کی تو پاکستانی بولرز نے ابتدائی طور پر مزاحمت دکھائی۔ خرم شہزاد اور محمد علی نے انگلینڈ کے تین کھلاڑی آؤٹ کیے، تاہم دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 81 رنز پر 3 وکٹیں بنا لیں۔
یوں انگلینڈ کی مجموعی برتری 261 رنز تک پہنچ گئی۔ ایمیلیو گے 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسرے دن کا اسکور:
 انگلینڈ: 290 اور 81/3
پاکستان: 110 آل آؤٹ
انگلینڈ کو مجموعی طور پر 261 رنز کی برتری حاصل ہے۔ 
پاکستان کے لیے تیسرے روز سب سے بڑا چیلنج انگلینڈ کو جلد آؤٹ کرکے ہدف کو قابلِ تعاقب حد میں رکھنا ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.