The news is by your side.

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم میں مصنوعات کی قیمتوں میں آج کی گئی کمی سے عوام میں ’خوشی‘کی لہر دوڑ گئی ، پیٹرول 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 پسیے کی کمی کی گئی

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گذشتہ دس دنون میں  8 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد آج کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا ، دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران ڈیزل 23 روپے 89 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا،

آج کے اعلان کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے سے کم ہو کر 342 روپے 60 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت  371 روپے 80 پیسے سے کم ہو کر 371 روپے 61 پیسے فی لٹر پر آ گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 28 اگست 2026 سے ایک دن کیلئے ہو گا۔

واضح رہے وزارت پٹرولیم کی جانب سے حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے طریقہ کار کی بنیاد پر روزانہ کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا تعین کیا جارہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.