The news is by your side.

ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ۔

وفد میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ شامل ، ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال، پاکستان کے سیکیورٹی منظرنامے پر تبادلہ خیال۔

0

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کے دورے پر آئے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد سے ملاقات کی۔
وفد میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال، پاکستان کے سیکیورٹی منظرنامے اور خطے سمیت دنیا بھر میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنرمندی کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔

ٖفیلڈ مارشل عاصم منیر کا نوجوانوں کے مثبت اور تعمیری کردار پر زور۔

آرمی چیف نے کہا کہ موجودہ غیر یقینی اور تیزی سے بدلتی دنیا میں نوجوانوں کو حقائق پر مبنی تجزیے کو اپنانا ہوگا، بالخصوص سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے بڑھتے ہوئے اثرات کے تناظر میں نوجوانوں کا مثبت اور تعمیری کردار انتہائی اہم ہے۔
ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے دوران اپنے خوشگوار تجربات کا اظہار کیا۔ طلبہ نے پاکستانی عوام کی گرمجوشی اور کشادہ دلی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ صلاحیت اور مختلف شعبوں میں ترقی اور مواقع کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.