The news is by your side.

گوجرانوالہ پاسپورٹ آفس مادر پدر آزاد،وزیر داخلہ کا نوٹس،عملے کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا تو دفتر کو بند اور عملے کو غائب پایا،

0

گوجرانوالہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا۔ عملے کی جانب سے غیر ذمہ داری کے مظاہرے کا نوٹس لے لیا،

پاسپورٹ آفس مقررہ وقت سے قبل بند اور عملہ غائب تھا، پاسپورٹ آفس میں شہریوں کا داخلہ بند کیا ہوا تھا اور انہیں باہر سے ٹرخایا جا رہا تھا ۔

سہ پہر 4 بجے ہی پورے دفتر کی صفائیاں ہو رہی تھیں اور دفتر میں چھٹی کا سماں تھا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریجنل پاسپورٹ آفس

گوجرانوالہ کی حالت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام عملے کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے ایک بھی سوال کا دفتر میں موجود واحد سٹاف کوئی جواب نہ دے سکا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے استفسار کیا کہ دفتر کا وقت ساڑھے چار بجے ہے تو 4 بجے دفتر کو کیوں تالے لگے ہوئے ہیں ۔

دفتر بند کرکے صفائیاں کی جا رہی ہیں اور عملہ کوئی موجود نہیں ہے۔یہ سب کیا ہو رہا ہے، کیا عوام کی سہولت کے دفتر ایسے چلتے

ہیں۔شہری باہر آ رہے ہیں اور انہیں وہیں سے واپس بھجوایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری خدمات کی فراہمی پر کوتاہی برداشت نہیں۔ عوام کی خدمات پر مامور سٹاف کے خلاف سرکاری فرائض میں غفلت

پرتادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.