The news is by your side.

جاز ورلڈ کا سفر تیز،اپنے فائیو جی نیٹ ورک کو 1,000 فعال سائٹس تک توسیع دے دی

پاکستان میں جاز کی مجموعی سرمایہ کاری اب تک 12 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ جاز نے سال 2026 کے اختتام تک فائیو جی سائٹس کی تعداد بڑھا کر 2,500 تک پہنچانے کا ہدف مقرر کر لیا۔

0

اسلام آباد:جازورلڈ کی پاکستان کی معروف کنیکٹیویٹی کمپنی جاز نے ،اپنے فائیو جی نیٹ ورک کو 1,000 فعال سائٹس تک توسیع دے دی ، جس کے ساتھ جاز پاکستان میں یہ سنگِ میل حاصل کرنے والا پہلا آپریٹر بن گیا،جبکہ جاز نے سال 2026 کے اختتام تک فائیو جی سائٹس کی تعداد بڑھا کر 2,500 تک پہنچانے کا ہدف مقرر کر لیا۔

جاز نے ابتدائی طور پر اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد میں تقریباً 180 سائٹس کے ساتھ فائیو جی سروسز کا آغاز کیا تھا۔

اس کے بعد ان شہروں میں نیٹ ورک کو مزید وسعت دی گئی جبکہ سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کو بھی فائیو جی نیٹ ورک میں شامل کر لیا گیا، جس کے بعد پاکستان میں جاز کی مجموعی سرمایہ کاری اب تک 12 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے،

پاکستان میں جاز کی مجموعی سرمایہ کاری اب تک 12 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے، 

جاز جی ایس ایم کے صدر، کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ "اتنی تیزی سے 1,000 فائیو جی سائٹس تک پہنچنا اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں تک فائیو جی کے فوائد تیزی سے پہنچائیں۔

جازورلڈ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر، خالد شہزاد نے کہا کہ "اس پیمانے پر فائیو جی نیٹ ورک کی توسیع کے لیے پاکستان میں مضبوط نیٹ ورک درکار ہے۔ ہم اپنے ملٹی بینڈ اسپیکٹرم، جدید ریڈیو ٹیکنالوجیز اور جدید انفراسٹرکچر کو یکجا کرتے ہوئے وسیع کوریج اور زیادہ صلاحیت فراہم کر رہے ہیں،

فائیو جی نیٹ ورک کی یہ توسیع اسپیکٹرم آکشن کے بعد جاز کے اعلان کردہ ایک ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کے تحت کی جا رہی ہے، جس کا مقصد فائیو جی رول آؤٹ کو تیز کرنا اور پاکستان بھر میں نیٹ ورک انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.