The news is by your side.

ڈیلس میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا،

رائز فار پاکستان اور جرگہ کے مشترکہ اہتمام سے منعقدہ تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں تقاریر، کوئز مقابلہ، لکی ڈرا، ثقافتی ٹیبلو اور ملی نغمے شامل تھے

0

ڈیلس: پاکستان کا 79واں یومِ آزادی امریکہ کے دیگر شہروں کی ظرح ڈیلس میں بھی قومی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔

اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کی جدوجہدِ آزادی اور قومی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ نئی نسل کو تعلیم، قومی خدمت اور مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار ہونے کا پیغام دیا گیا۔ یہ تقریب کو بھرپور قومی اور ثقافتی رنگ سے مزئین تھی۔

چیئرمین رائز فار پاکستان کیپٹن طارق محمود،مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ جنرل سید اطہر علی،مہمانِ اعزاز ڈاکٹر راؤ کامران علی، جرگہ کے اویس نصیر اور لیفٹیننٹ جنرل عبد القیوم  نے تقریب سے خطاب کیا ،

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ایک طویل سیاسی جدوجہد اور عظیم قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، محنت، کردار اور خدمت کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنی کامیابی، صلاحیت اور کردار کے ذریعے پاکستان کے بہترین سفیر بن سکتے ہیں۔ انہوں نے رائز فار پاکستان کے پیغام ’’ٹوگیدر وی رائز — مل کر آگے بڑھیں‘‘ کو اجاگر کرتے ہوئے قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔

مقررین نے کہا کہ  آزادی کے بعد پاکستان نے جنگوں، معاشی مشکلات، قدرتی آفات اور مختلف قومی چیلنجز کا سامنا کیا، لیکن قوم ہر مشکل کے باوجود ثابت قدمی سے آگے بڑھتی رہی۔

انھوں نے کہا کہ آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو یاد رکھنا ہی کافی نہیں بلکہ ہر نسل کو اپنے کردار اور عمل سے خود کو اس عظیم ورثے کا اہل ثابت کرنا ہوگا۔

معروف سماجی کارکن جمیل خان کی زیرِ نگرانی ملی نغمے پیش کیے گئے، جبکہ ثقافتی ٹیبلو، کوئز، لکی ڈرا اور دیگر سرگرمیوں نے تقریب کو قومی اور ثقافتی رنگ دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.