The news is by your side.

12 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

پیٹرول کی قیمت میں روپے 70 پیسے کی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،

0

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 12 اگست کےلیے ہوں گے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مضنوعات کی قیمتوں سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث ملک میں مہگائی بلندترین سطح کو چھو رہی ہے جس نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے،

حکومت کی جانب سے انتظامی کمزوری کے باعث عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تو فوری خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے مگر قیمتوں میں کمی کے فوائد سے عوام مسلسل محروم چلے آ رہے ہیں۔
Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.