یوم آزادی کے پروقار موقع پر ’’یادگارِ فتح‘‘ کا شاندار افتتاح،
پروقار تقریب میں صدرِ ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت بری اور بحری سربراہوں کی خصوصی شرکت
اسلام آباد:یوم آزادی کے پروقار موقع پر ’’یادگارِ فتح‘‘ کا شاندار افتتاح، معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کو سلام،
پروقار تقریب میں صدرِ ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت بری اور بحری سربراہوں کی خصوصی شرکت،
’یادگارِ فتح‘ وطن کے ناقابلِ تسخیر دفاع اور شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت کی روشن علامت ہے،

تقریب میں معرکہِ حق کی طرح ہر دور میں وطنِ عزیز کے دشمنوں کو نیست و نابود کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،
دفاع پاکستان کیلئے شہدائے وطن کا مقدس لہو اور عظیم سپوتوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی،
پاکستان ایک مضبوط، مستحکم اور باوقار ریاست ہے جس کی بنیادوں میں شہدائے وطن کا مقدس خون شامل ہے،
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شہدائے معرکۂ حق کے لواحقین سے خصوصی ملاقات، اہلِ خانہ کے حوصلے اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا،

یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب نے عزمِ دفاع اور قومی یکجہتی کے پختہ جذبے کو اجاگر کیا،
پاکستان دنیا کے افق پر ایک معتبر اور طاقتور ریاست بن کر ابھر رہا ہے اور اس کی آواز ہر ایوان میں مکمل وقار کے ساتھ سنی جا رہی ہے
پاکستان ہمیشہ زندہ باد