پارٹی سے نکال کر دکھائیں،مشعال یوسفزئی کا سلمان اکرم راجہ کو چیلنج
دونون کی لڑائی شدت اختیار کر گئی، سلمان اکرم راجہ کا یوسفزئی کو کرارا جواب ، الزامات کے ثبوت مانگ لیے ، میں سیاست میں پیسہ کمانے نہیں آیا ، سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سینٹر مشعال یو سفزئی نے پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو انھیں پارٹی سے نکالنے کا چیلنج دے دیا،
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے سینٹر بننے کے بعد سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل میں خان صاحب کے سامنے ان سے معافی مانگی اور کہا کہ مشعال ان کی چھوٹئی بہنوں کی طرح ہے ، ان سے غلطی ہوئی اس لیے وہ ان سے معافی مانگتے ہیں،
مشعال یوسفزئی نے کہا کہ عام انتخابات میں جن لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے ان میں سے اکثریت کو عمران خان صاحب نہیں جانتے تھے ،نہ ہی ان کا پارٹی سے کوئی تعلق تھا ، صرف ذاتی دوستی اور جان پہچان پر انھیں ٹکٹ دئے گئے،
انھوں نے ایک سوال پر کہا کہ سلمان اکرم راجہ انھیں پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں نہ،
سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشعال یوسفزئی نے ان پر جو الزامات لگائے انھیں ان کا جواب بھی دینا ہو گا اور ثبوت بھی،
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ان کی زندگی ایک کھلی کتاب ہے ، وہ سیاست میں پیسہ کمانے کے لیے نہیں آئے ، ان کا آخری ٹیکس ریٹرن 30 کروڑ کا ہے اور انھوں نے گذشتہ تین سال سے ایک بھی مقدمہ نہیں لڑا،
ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے امیر ترین وکلا میں شامل تھے اور آج بھی ہیں ، وہ ٹکٹ بیچ کر روزی کمانے کا سوچ بھی نہیں سکتے ، پیسہ کبھی بھی ان کا مطمع نظر نہیں رہا نہ وکالت میں نہ سیاست میں ،
انھوں نے صرورت مندوں کے ہزاروں کیس بلا معاوضہ لڑے ہیں،