The news is by your side.

پلیس زَر کا تاریخی کارنامہ ایک ہی دن میں ریکارڈ 2,429 آرڈرز حاصل۔

۔آرڈرز کی مجموعی مالیت ایک کروڑ 22 لاکھ روپے، یہ کارکردگی مختلف سہولیات، منفرد مصنوعات، پرکشش رعایتوں اور ادائیگی سے متعلق مراعات کے باعث ممکن ہوئی۔ کمپنی کا دعوی۔

0

اسلام آباد:جاز ورلڈ کے معروف فیشن مارکیٹ پلیس زَر (ZARR) نے اپنی تاریخ کی بہترین یومیہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کامیابی میں جاری ’آزادی سیل‘ مہم نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

زَر (ZARR) نے 7 اگست کو ایک ہی دن میں ریکارڈ 2,429 آرڈرز حاصل کیے، جن کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 22 لاکھ روپے رہی۔ کمپنی کے مطابق یہ کارکردگی مختلف سہولیات، منفرد مصنوعات، پرکشش رعایتوں اور ادائیگی سے متعلق مراعات کے باعث ممکن ہوئی۔

اگست کے پہلے ہفتے میں بھی زَر کی آزادی سیل کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران پلیٹ فارم پر 3,873 آرڈرز کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 34 لاکھ روپے رہی۔اس کے مقابلے میں جولائی کے اسی عرصے کے دوران زَر پر 986 آرڈرز کیے گئے تھے، جن کی مجموعی مالیت 69 لاکھ روپے تھی۔ یوں اگست کے پہلے ہفتے میں آرڈرز کی تعداد میں 3.9 گنا جبکہ مجموعی مالیت میں 3.4 گنا اضافہ ہوا۔

جاز لائف اسٹائل وینچرز کے صدر علی فہد نے کہا، "زَر کی ریکارڈ کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب مختلف پلیٹ فارمز کی صلاحیتوں، منفرد مصنوعات اور مؤثر حکمتِ عملی کو یکجا کیا جائے تو بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ خصوصی مصنوعات کی فروخت میں ہونے والی پیش رفت خاص طور پر حوصلہ افزا ہے۔ اس سے ہمارے اس یقین کو تقویت ملتی ہے کہ مختلف اقسام کی منفرد مصنوعات پلیٹ فارم کی مستقل ترقی کا مضبوط ذریعہ بن سکتی ہیں۔”

حالیہ کارکردگی جاز ورلڈ کے وسیع تر ایکوسسٹم میں زَر کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.