The news is by your side.

جے یو آئی کی شوری کا اجلاس، کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت

شرکاءکا احتجای تحریک کا دائرہ وسیع کرنے اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت پر دباو بڑھانے کا مشورہ

0

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کی شوری کا دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع پوا جس میں حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف موثر ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا،

اجلاس مکی صدارت پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کی جنھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو غیر جمہوری اقدام قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا،

ذرائع کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا معاملہ سر فہرست رہا، اجلاس کے شرکا کی جانب سے اس ایشو پر کھل کا اظپار خیال کیا گیا اور اسے آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا گیا،

شرکا کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پارٹی کو کھلا ، دو ٹوک اور سخت موقف اختیار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو اس پر ٹف تائم دینا چاہیے ، ارکان کی رائے تھی کہ اس ایشو پر کمزور موقف عوام بلخصوص خیبر پختونخوا کے عوام میں پارٹی کی افادیت کو کھو دے گا،

ذرائع کے مطابق اجلاس میں غور ہوا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف پارٹی کی جانب سے جاری جلسوں کے انعقاد کے سلسلے کو بڑھایا جائے اور ملک کے مختلف شہرون میں جلسوں کا انعقاد کر کے عوام کے اندر شعور بیدار کیا جائے، اجلاس میں اسلام آباد اور پشاور میں  بھی جلسوں کی تجویز پیش کی گئی،

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملتان کے جلسے کے بعد حکومت کی جانب سے مولانا کی کردار کشی کے حوالے سے شروع کی گئی مہم کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس مہم کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،

اجلاس کل (بروز پیر) بھی جاری رہے گا،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.