پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج
عوام کی احتجاج میں بھرپور شرکت ، حکومت پر کڑی تنقید ۔ فارم 47 پر کھڑی حکومت کی کوئی ساکھ نہیں. لیاقت بلوچ
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عدم استحکام کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج عوام احتجاج میں بھرپور شرکت، احتجاج میں عوام کی شرکت نے حکومت کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی،
جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر کیا گیا جہاں عوام کی بھرپور تعداد اس احتجاج میں موجود تھی، پولیس کی جانب سے عوام کو جلسے میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی گئی مگر وہ اس میں ناکام رہی،
مظاہرین کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہگائی میں اضافے پر حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی گئی،
امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کا دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام اس ظلم کے نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، نصراللہ رندھاوا نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے تمام اشیا ضروریہ کو مہنگا کردیا.، ایک لٹر پیٹرول پر 150 روپے کا بھتہ ادا کرنا پڑتا ہے، پیٹرولیم لیوی غریب عوام۔کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے، انھوں نے کہا کہ حکومت کو پیٹرولیم لیوی ختم کرناہوگی،
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا احتجاجی دھرنے سے خطاب میں کہا کہ پولیس کے افسران سے کہتا ہیں کہ پرامن لوگوں کو تشدد پر کیوں ڈالتے ہیں، اسی رویے کی وجہ سے عوام میں فورسز کے خلاف نفرت جنم لے رہی ہے،
لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام اپنا حق مانگ رہے ہیں،بلوچستان جل رہا ہے. جماعت اسلامی اس محاز پر بھی برسربیکار ہے، خیبر پختونخواہ میں جماعت اسلامی امن کے لیے اپنا فرض ادا کررہی ہے،
آزاد کشمیر کے لوگ احتجاج کررہے ہیں لیکن حکمران بات چیت کو موقع دینے کے لیے تیارنہیں،وزیراعظم صاحب ملک کی فکر کریں ملکی حالات کو سمجھیں،
فارم 47 پر کھڑی حکومت کی کوئی ساکھ نہیں.