The news is by your side.

کوکا کولا پاکستان نے’’صارفین کا پسندیدہ مشروب آف دی ایئر ایوارڈ‘‘ جیت لیا۔

صارفین ایسوسی ایشن آف پاکستان (CAP) کے زیرِ اہتمام کراچی میں منعقدہ سالانہ کانفرنس میں کوکا کولا پاکستان کو یہ ایوارڈ عطا کیا گیا،

0

کراچی:کوکا کولا پاکستان کو  17ویں کنزیومرز فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کانفرنس میں ’’صارفین کا پسندیدہ مشروب آف دی ایئر ایوارڈ‘‘ دیا گیا۔

صارفین ایسوسی ایشن آف پاکستان (CAP) کے زیرِ اہتمام کراچی میں منعقد ہونے والی یہ سالانہ کانفرنس ملک میں بہترین کارکردگی، فوڈ سیفٹی اور معیارات کے حوالے سے کارپوریٹ سیکٹر میں ایک اہم پلیٹ فارم سمجھی جاتی ہے۔

کوکا کولا پاکستان کو یہ ایوارڈ صارفین کے رجحانات اور ریگولیٹری تقاضوں کی پاسداری کے حوالے سےCAP کی جانب سے سخت جانچ اور جائزے کے بعد دیا گیا۔ یہ اعزاز کوکا کولا پاکستان کی بحیثیت برانڈبہترین کارکردگی، فوڈ سیفٹی اور اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کے عزم کا اعتراف ہے۔

کانفرنس کے 17ویں ایڈیشن میں بڑی تعداد میں پالیسی سازوں، اعلیٰ سرکاری افسران، تجارتی تنظیموں کے نمائندگان اور عام صارفین نے شرکت کی۔

چیئرمین مسابقتی کمیشن آف پاکستان جناب فرید احمد تارڑ نے کوکا کولا پاکستان کو ایوارڈ پیش کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ منصفانہ اور شفاف کاروباری اداروں کو حکومت اور صارفین کی جانب سے بھرپور تعاون ملنا چاہیے تاکہ وہ مزید ترقی کریں اور پاکستان کی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

کوکا کولا پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل ہاشمی کا خطاب۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوکا کولا پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل ہاشمی نے کہا:

"صارفین ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے ’’صارفین کا پسندیدہ مشروب آف دی ایئر ایوارڈ‘‘ حاصل کرنا ہمارے لیے نہایت قابلِ فخر اور مسرت کا باعث ہے۔ یہ اعزاز اس اعتماد کی عکاسی کرتا ہے جو کروڑوں پاکستانی روزانہ ہمارے برانڈ پر کرتے ہیں۔ یہ اعزاز معیار، تمام ریگولیٹری تقاضوں کی پابندی اور آپریشنل ایکسیلنس کے لیے ہماری مسلسل کاوشوں کا ثبوت ہے، جس پر ہمارے بوٹلنگ پارٹنر کوکا کولا ایچیچک (Coca-Cola İçecek) عمل درآمد کرتے ہیں۔”

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.