The news is by your side.

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی معمولی کمی،

عالمی سطح پر قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود عوام کو فوری بڑا ریلیف دینے کو تیار نہیں ،پیٹرول 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے کمی

0

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل مسلسل دوسرے روز بھی سستا ہوگیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 10 اگست تک پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے کمی کی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا،

یہ قیمتیں پیر تک برقرار رہیں گی،

اہم بات یہ ہے کہ  قیمتوں میں کمی کے معاملے میں حکومت کی جانب سے سست روی کا مطاہرہ، عالمی سطح پر قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود حکومت عوام کو فوری طور پر بڑا ریلیف دینے کو آمادہ نہیں ، بلکہ اپنے اہداف کو پورا کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.