The news is by your side.

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

تینوں ممالک نے دفاعی معاہدے کی دستاویز پر دستخط کر دیے ، دستخط کی تقریب مکہ کے قصر الصفا میں ہوئی، تینوں سربراہان نے اکٹھے نماز جمعہ بھی ادا کی

0

مکہ: سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس مکہ کے قصر الصفا میں ہوا جس میں سعودی عرب کی جانب سے ولی عہد محمد بن سلمان، ترکیہ کے صدر طیب اردوان اور پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے، معاہدے کو مکہ ڈیفنس جوائنٹ ایگریمنٹ کا نام دیا گیا ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصورکیا جائے گا، معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کیخلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے، سعودی عرب، ترکیے اورپاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کوفروغ دیا جائےگا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز پاکستانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے تھے جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان آج ہی مکہ پہنچے تھے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے موقع پر تینوں ممالک کے رہنماؤں نے نمازِ جمعہ ادا کی

نمازِ جمعہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی

اس موقع پر خطے کے امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.