پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
7 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1روپیہ 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں 7 اگست کے لیے ہوں گی۔
مٹی کا تیل 2 روپے 36 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، نئی قیمت 291 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
ڈیزل پر لیوی بڑھا دی گئی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے اعداد و شمار کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 1 روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، ڈیزل پر لیوی کی نئی شرح 73روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی، پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔