The news is by your side.

ملک میں موبائل فون کمپنیوں کے ذریعے آن لائن فراڈ کا دھندہ عروج پر

حکومت اور موبائل فون کمپنیاں خاموش تماشائی، کسی کو عوام کے لٹنے اور انھیں تحفظ فراہم کرنے کا احساس نہیں، لٹیرے دیدہ دلیری سے اپنی کاروائیاں ڈالنے میں مصروف، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی بے بس

0

اسلام آباد: ملک میں آن لائن فراڈ کا دھندہ عروج پر، موبائل فون کمپنیاں اس دھندے کا سب سے اہم ذریعہ، جہاں یہ کمپنیاں  اپنے بھاری پیکجز کے ذرہعے عوام کی جیبوں پر بوجھ بنی ہوئی ہیں وہیں ان کے ذریعے آن لائن فراڈ کے جرم میں ملوث عناصر بھی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر انھیں مالی نقصان سے دوچار کرتے رہتے ہیں،

ان گنت شکاتیوں کے باوجود نہ آج تک موبائل فون کمپنیوں نے اس غیر قانونی دھندے کا نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی حکومت نے اس حوالے سے کبھیہ کچھ سوچا، یہی وجہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی خاموش نماشائی بنے رہتے ہیں، اس حوالے سے عوام کو کوئی قانونی تحفظ حاصل نہ ہونا ایک بڑا المیہ ہے،

واضح رہے کہ پی ٹی آے کے قانون کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر 5 سے زائد سمیں نہیں رکھی جا سکتیں اور کسی اور کے نام کی سم استعمال کرنا بھی ملک میں منع ہے، لیکن لگتا ہے کہ آن لائن فراڈ کرنے والوں پر ایسا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا،یہی وجہ ہے کہ وہ نہایت دیدہ دلیری سے عوام کو لوٹنے کا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں،

کسی قانون کا خوف نہ ہونا ان کے دھندے کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ ہے ، اور یہی وہ بنیادی وجہ ہے جس کے باعث اس ملک میں لاقانو نیت عام ہے،

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں ملک میں موبائل فون سموں کی فروخت کا کام کھلے عام ہو رہا ہے، جب یہ سمیں سڑکوں ، بازاروں، بس اڈوں سمیت دیگر پبلک مقامات پر کھلے عام فروخت ہوں گی تو یہ دھندہ یونہی جارہی رہے گا،

موبائل فوں کمپنیاں سموں کی زیادہ سے زیادہ فروخت اور ان کے زیادہ سے زیادہ استعمال  سے سالانہ اربوں روپے کا ریونیو کماتی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کو بھی ٹیکسوں کی صورت میں  زیادہ سے زیادہ کمائی ہوتی ہے تو پھر کونسی حکومت ہو گی جو کمپنیوں کے کاروبار کو روکے گی،

ذرائع نے دعوی کیا کہ ایسے میں یہی موبائل فون کمپنیاں آن لائن فراڈ کا اصل ذریعہ ہیں،ذرائع کا کہنا تھا کہ جب تک سموں کی فروخت کو ٹھوس، جامع اور نقائص سے پاک نظام کے تحت  نہیں لایا جائے گا تب تک عوام فراڈییوں کے ہاتھوں لٹتے رہیں گے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.