آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، ن لیگ نے یہاں بھی میدان مار لیا،
مسلم لیگ ن میرپور ڈویژن کے پہلے مرحلے میں بھی کامیاب رہی تھی، دوسرے مرحلے میں بھی ووٹنگ کی شرح کم، ن لیگ نے 20 میں سے 13 سٹیں اپنے نام کر لیں،
اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل، 20 میں سے 13 نشستوں پر ن لیگ کامیاب
دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 8 انتخابی حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔
تاہم حلقہ ایل اے 27 میں خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتخابی عملہ اور پولنگ سامان بروقت نہ پہنچ سکا، جس کے باعث حلقے
کے تمام 196 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے کے تحت پولنگ کے بعد گنتی جاری ہے۔ دوسرے مرحلے کے 20 میں سے 17
حلقوں کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتائج آگئے۔ 13 نشستوں پر مسلم لیگ ن اور 4 پر پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا۔
ایل اے25نیلم: مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر، ایل اے 29 مظفرآبادسےپیپلزپارٹی کے مختارعباسی،ایل اے 30مظفرآباد سےمسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی،
ایل اے31مظفرآباد سے مسلم لیگ ن کے راجہ ثاقب مجید ،حلقہ ایل اے32مظفرآباد سے مسلم لیگ ن کے فاروق حیدر،حلقہ ایل اے 33 مظفرآباد 7پیپلز پارٹی کے دیوان چغتائی ،ایل اے 35 سے ن لیگ کے چوہدری اسماعیل ،
ایل اے36 سے ن لیگ کےمحمد احسن رضا ،ایل اے37 سے ن لیگ کی مریم جاوید، ایل اے 38سے ن لیگ کے ذیشان یونس ،ایل اے 39 سے ن لیگ کےراجا محمد صادق،ایل اے 40 سے پیپلز پارٹی کے امیدوارعامرغفارلون، ایل اے 41سے مسلم لیگ ن کے امیدوارمحمدعامرشاہ ،ایل اے42 سے ن لیگ کےسید شوکت علی شاہ کامیاب ہوئے ہیں،
ایل اے 43 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یاسین،
ایل اے 44 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد احمد رضا قادری اور ایل اے 45 سے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے عبدالماجد خان 3 ہزار 708 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔
الیکشن کا پہلا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام رہا، اور اس نے 13 میں سے 9 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی