The news is by your side.

عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی اقدامات ،وزارت داخلہ میں اہم اجلاس

وزیر مملکت برائے داخلہ کی سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ‎محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت،

0

اسلام آباد: عاشورہ محرم الحرام  پر ملک بھر میں مجالس اور دسویں محرم کے جلوسوں کو محفوظ بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹھوس حفاظتی اقدامات کا معاملہ،‎‎وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس،
‎‎تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹریز اور پولیس حکام کی اجلاس میں شرکت،
‎اجلاس میں ‎محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی  اور اب تک کے انتظامات کا جامع جائزہ لیا گیا،
‎ اس موقعہ پر وزیر مملکت برائے داخلہ نے ‎محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے پر زور دیا اور سیکورٹی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے چوکنا رہنے کی ہدایت کی ۔
‎وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ‎محرم الحرام میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،
‎انھوں نے ‎وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور درکار معاونت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی،
‎انھوں نے اس موقعہ پر عوام سے بھی سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرنے کی ایپل کی اور کہا کہ محرم الحرام کے تقدس کو برقرار رکھنا اور اس کا احترام یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.