The news is by your side.

9 مئی کیس:یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ،اعجاز چودھری کو قید کی سزا،شاہ محمود بری

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔

0

لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزاسنادی، جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کردیا گیا۔
لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کیس میں نامزد پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کے خلاف چالان جمع کروایا گیا تھا،
مقدمے میں پراسکیوشن کے تمام 37 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوئی، دوران ٹرائل میں دو ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے،
عدالت نے ملزم ارباز زمان اور الٰہی بخش کو اشتہاری قرار دیا ہے، عدالت نے 15 ملزمان کے حوالے سے فیصلہ سنایا۔
تھانہ مغلپورہ جلاؤ گھیراؤ میں کل 22 ملزمان کا ٹرائل ہوا، عدالت نے 2 دو ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا، 20 میں سے 12 ملزمان کو دس دس سال سزا سنائی گئی۔
یہ لاہور میں نو مئی کے آٹھویں مقدمے کا فیصلہ سنایا گیا ہے، شاہ محمود قریشی اب تک چھ مقدمات میں بری ہو چکے ہیں، لاہور میں نو مئی کے کل 14 مقدمات درج ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.