سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، پاکستانی وفد کی بھرپور شرکت۔
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت منعقد ہونے والی اعلیٰ سطح کمیٹی کی پہل؛ی میٹنگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت منعقد ہونے والی پہلی اعلیٰ سطح
کی کمیٹی کا اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف وطن واپسی کے لیے
روانہ،
روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت منعقد ہونے والی پہلی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئے اور ان میں حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی، جس میں 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق، سیاسی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کا قیام، اور مزید تکنیکی مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں امریکہ اور ایران دونوں کی قیادت کو تعمیری مذاکرات کے لیے ان کے مسلسل عزم پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور تمام برادر اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تاریخی عمل کو آگے بڑھانے میں قیمتی تعاون فراہم کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں خصوصی طور پر برادر ملک قطر کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس نے ان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں سوئس حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے ان مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جن کی انتھک کوششوں نے ان مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کیا، ان کی لگن، عزم اور ثابت قدمی قابلِ ستائش ہے، اور ان کی کاوشوں کے بغیر یہ پیش رفت ممکن نہ ہوتی۔