The news is by your side.

نیٹ-یو جی 2026 کے ری-ایگزام،ڈھائی لاکھ سیکورٹی اہلکاروں کی خدمات حاصل۔

ری-ایگزام کو پوری طرح محفوظ اور شفاف بنانے کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی جانب سے ملک گیر ’موک ڈرل‘ کا آغاز۔

0

نئی دہلی:بھارت میں پیپر لیک کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا،امتحان کی شفافیت اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے این ٹی اے کی جانب سے سیکورٹی کے کڑے انتظامات، 25 لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔

نیٹ-یو جی 2026 کے ری-ایگزام کو پوری طرح محفوظ اور شفاف بنانے کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے ہفتے کے روز ملک گیر ’موک ڈرل‘ (Mock Drill) کا آغاز کیا ۔ یہ خصوصی مشق اتوار (21 جون) کو ہونے والے ری-ایگزام سے پہلے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے مقصد سے منعقد کی گئی ہے۔ صبح 9 بجے شروع ہوئی یہ ماک ڈرل دیر شام تک جاری رہے گی۔ افسران کے مطابق اس مشق میں ملک بھر کے امتحانی مراکز پر 2.5 لاکھ سے زیادہ سیکورٹی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ تمام مقررہ امتحانی مراکز پہلے ہی این ٹی اے کے کنٹرول میں سونپ دیے گئے ہیں۔

امتحان کی شفافیت اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اس بار ہر مرکز پر تھری لیئر سیکورٹی انتظامات نافذ کیے گئے ہیں۔ اس کا مقصد کسی بھی قسم کی گڑبڑ، نقل یا پیپر لیک جیسے واقعات کے امکانات کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔ سیکورٹی انتظامات کے تحت پیرا ملٹری فورسز کے جوان امتحانی سوالناموں اور جوابی کاپیوں کی منتقلی، اسٹوریج اور سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے 5,000 سے زائد امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی رکھی جائے گی۔ بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.