The news is by your side.

پاکستان اور تاجکستان کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر

مشق کی تیسری قسط اسپیشل آپریشنز اسکول، چراٹ میں منعقد ہوئی، جس کا آغاز 26 اکتوبر  کو ہوا تھا۔

0

:راولپنڈی
پاکستان اور تاجکستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری  اختتام پذیر ہوگئی۔

مشق کی تیسری قسط اسپیشل آپریشنز اسکول، چراٹ میں منعقد ہوئی، جس کا آغاز 26 اکتوبر  کو ہوا تھا۔
مشق کے دوران انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تجربات کے تبادلے، آپریشنل ڈرلز اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے اور باہمی تربیت کے ذریعے جنگی مہارتوں میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون کی عکاس ہے۔
مشق سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی ہوتا ہے،
Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.