پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان،
جماعت اسلامی نے کمی کا یہ اعلان مسترد کر دیا، 22 روپے نہیں 122 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا جائے، پی ڈی ایل کو ختم کیا جائے، حافظ نعیم الرحمن،
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر حکومت 250 روپے دو سال کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت ڈیکلئیر کردے تو معیشت میں تیزی اور آمدن کے اہداف پورے ہونے لگیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی کا استعمال عوام کی جیب پر ڈاکا بھی ہےاور معیشت کی بربادی کا سامان بھی۔
انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو واضح انکار کرنے کی ضرورت ہے۔
جبکہ جماعت اسلامی مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی۔