The news is by your side.

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آج  سے آغاز۔

بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد اب گرین شرٹس کا آسٹریلیا سے اپنی سر زمین پر سامنا ہوگا۔ مختلف فارمیٹ اور حریف کا سامنا پاکستان ٹیم کے لیے نیا امتحان ہوگا۔

0

اسلام آباد: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آج  سے آغاز ہو رہا ہے،

سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈیئ میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے،

بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد اب گرین شرٹس کا آسٹریلیا سے اپنی سر زمین پر سامنا ہوگا۔ مختلف فارمیٹ اور حریف کا سامنا پاکستان ٹیم کے لیے نیا امتحان ہوگا۔

تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے بقیہ دو میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مچل مارش کے باہر ہونے سے مہمان ٹیم کی مشکلات میں اور بھی اضافہ ہوگیا۔ حالیہ شکستوں کے باوجود شاہینوں کے پاس ہوم گراؤنڈ پر کمزور کینگروز کو دبوچنے کا سنہری موقع ہے

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا،

آسٹریلین کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے  22 مئی کو پاکستان پہنچی تھی ۔

ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم اچھا کھیل کھیلنے کی بھرپور کوشش کرے گی

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.