The news is by your side.

13 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا

نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دو روز کی تعطیل کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کی پالیسی کے تحت پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافے کا اعلان کر دیا،

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے 93 پیسے کم کر دی گئی ہے جس کے بعد 13 اکتوبر کے لیے اس کی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے،

ان قیمتوں کا اطلاق منگل کے روز کے لیے ہو گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.